جسم کے باقی حصوں سے فاضل مواد پسینے کی صورت میں خارج ہوتے ہیں لیکن دماغ میں ایسا کوئی نظام بظاہر نظر نہیں آتا۔ اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دماغ میں بھی ایسے خلیے موجود ہیں جن کا کام دماغ کی صفائی ہے۔ یہ خلیے اپنا کام
ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے کرتے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کو جب دوسرے کاموں سے فرصت ملتی ہے تو وہ دماغ کی صفائی میں ان خلیوں کی مدد کرتی ہے۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب انسان سوتا ہے تو صفائی والے خلیے متحرک ہوتے ہیں اور دماغ کی صفائی کرتے ہیں۔ -